: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ہیروشیما،27مئی(ایجنسی) امریکی صدر براک اوباما نے جاپان کے ہیروشیما کے اپنے تاریخی سفر کے دوران دنیا کے پہلے ایٹمی حملے کے متاثرین کو جمعہ کو خراج عقیدت پیش کی. اوباما اس مقام کا دورہ کرنے والے امریکہ کے پہلے حکمران لیڈر بن گئے. انہوں نے یادگار پر چادر عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا '71 سال پہلے آسمان سے موت گری تھی اور دنیا بدل گئی تھی. 'اوباما جب خراج عقیدت پیش کر رہے تھے تب وہ اداس لگ رہے تھے. انہوں
نے اپنا سر جھکایا ہوا تھا اور پیچھے ہٹنے سے پہلے وہ تھوڑا رکے اور اپنی آنکھیں بند کی. انہوں نے جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دیکھا. براک اوباما نے مرنے والے ہزاروں افراد کی امن یادگار پر پھول چڑھائے ہیں۔یہ کسی امریکی صدر کا ہیروشیما کا پہلا دورہ ہے۔ امریکا نے 6 اگست 1945کو ہیروشیما پر پہلا ایٹم بم گرایا تھا۔اس کے نتیجے میں آن واحد میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ایک لاکھ چالیس ہزار سے زیادہ اس سال کے آخر تک مر گئے تھے۔